ساڑھے 4لاکھ طلباکوتکنیکی تعلیم دی جارہی:سینیٹ کمیٹی اوورسیز

ساڑھے 4لاکھ طلباکوتکنیکی تعلیم دی جارہی:سینیٹ کمیٹی اوورسیز

ہر سال ساڑھے 7لاکھ لوگ ،1971سے اب تک 12ملین بیرون ملک جاچکے 4لاکھ 80ہزارافراد کومفت سافٹ سکلز سرٹیفکیٹ فراہم کیے جارہے :بریفنگ

اسلام آباد(سید قیصر شاہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کا اجلاس پیر کو یہاں سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز ناصر محمود، بلال احمد خان ، شہادت اعوان اور جان محمد نے شرکت کی،اجلاس میں بتایا گیا کہ ملازمت اور ہجرت کے حوالے سے پہلے کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے بارے میں بریفنگ کے دوران حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ یورپی یونین کے تمام ممالک میں سٹاف کی مہارت کے سرٹیفکیٹ قبول کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سافٹ سکلز سرٹیفکیٹ پانچ روزہ جسمانی اور آن لائن ٹریننگ پروگرام کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس وقت 480000 رجسٹرڈ لوگ اس پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور مفت سافٹ سکلز سرٹیفکیٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔اس پروگرام پر مجموعی طور پر تیس لاکھ روپے کی انتظامی لاگت آئی ہے ۔حکام نے مزید کہا کہ 453000 طلباء کو تکنیکی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے اور سافٹ سکلز کی تربیت میں طریقہ کار پر بات چیت اور میزبان ملک کے قوانین کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔کمیٹی نے پروگرام کو سراہا اور مزید وضاحت کے لیے سی ای او، نیوٹیک کو اگلی میٹنگ کے لیے طلب کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہر سال 750000 لوگ کام کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں اور 1971ء سے اب تک تقریباً 12 ملین لوگ بیرون ملک جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں