نوجوانوں کو ہنر سکھانا ضروری

نوجوانوں کو  ہنر سکھانا ضروری

سیہون شریف (نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر آئندہ مزید بہتر انتظامات کرنا ہوں گے۔

سہ روزہ عرس کے اختتامی تقریب میں شرکت، فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعہ کے باعث سکیورٹی خدشات موجود تھے ، جس کے پیش نظر عرس کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ سیہون کی ترقی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ، جن میں نرسنگ اسکول کا قیام اور ووکیشنل ٹریننگ پروگرام شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے انہیں ہنر سکھانا ضروری ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ صوبہ 10 لاکھ ٹن گندم خریدے گا تاہم وفاقی حکومت نے گندم خریداری کے لیے یکساں پالیسی نافذ کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں