فلسطینی بھائیوں کیلئے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ

فلسطینی بھائیوں کیلئے مزید  100 ٹن امدادی سامان روانہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے)فلسطینی مسلمانوں کیلئے پاکستانی بھائیوں کی جانب سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کردی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر  صوبائی وزیر بلال یاسین اور دیگر احباب نے امدادی سامان روانہ کیا۔100 ٹن امدادی سامان کو بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔امدادی سامان بذریعہ مصر فلسطینی بھائیوں تک پہنچایا جائے گا۔اب تک 28 امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر 2700 ٹن سے زائد سامان بھجوایا جاچکا ہے ۔ بلال یاسین نے کاوشوں پر این ڈی ایم اے اور الخدمت فائونڈیشن کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں