پاکستانی ریپر اور گلوکار طلحہٰ انجم نے منگنی کر لی
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی ریپر اور گلوکار طلحہٰ انجم نے منگنی کر لی۔طلحہٰ انجم میوزک بینڈ ینگ سٹنرز کے اہم رکن ہیں اور اپنے منفرد ریپ سٹائل اور جاندار شاعری کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
طلحہٰ انجم کی منگنی میڈیکل ستھی ٹیشیئن اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا کریم سے ہوئی ہے ۔ٹیلنٹ اور محنت کے بل بوتے پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے طلحہٰ انجم نے ایک دہائی کے عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور پاکستان کے ہارٹ تھروب بن گئے ۔