تیل قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دیا جائے ،اشرف بھٹی

تیل قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دیا جائے ،اشرف بھٹی

بجٹ میں چھوٹے تاجروں کیلئے آسان قرضے فراہم کیے جائیں،انجمن تاجران

لاہور(آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حالیہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور موثر کردار کو ساری دنیا میں سراہا جا رہا ہے ، کڑے حالات میں پاکستانی قوم نے بھی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا مکمل فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ ، ایران جنگ بندی اور پائیدار معاہدے میں پیشرفت کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اس سے ساری دنیا میں پاکستان کی بھرپور ستائش کی جارہی ہے ۔ امید ہے کہ امریکہ اور ایران میں پائیدار معاہدے سے امن کی فضاء قائم ہو گی جس سے ہیجان اورتذبذب کی صورتحال کا خاتمہ ہوگا ، ایندھن کی سپلائی معمول پر آنے سے قیمتوں میں کمی ہو گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ چھوٹے تاجروں کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے ،چھوٹے کاروباروں کو ریلیف دینے سے معیشت میں نئی جان ڈالی جا سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں