سواری کراچی لے جانیوالے مغوی ڈرائیور کی لاش برآمد
2 ماہ قبل رینٹ اے کار مالک نے فیاض کو سواری کیساتھ بھیجا، اپنی گاڑی لے آیا نشتر پولیس تھانے چکر لگواتی رہی ،اب ہمیں کال کر کے کہا لاش لے جائیں،اہلخانہ
لاہور (کرائم رپورٹر )دو ماہ قبل اغوا ہونے والے ڈرائیورکی لاش برآمد ہو گئی،اہلخانہ کے مطابق مقتول فیاض دو ماہ قبل سواری لے کر کراچی گیا تھا ،نشتر کالونی پولیس مقتول کے اہل خانہ کو دو ماہ تک تھا نے کے چکر لگواتی رہی ، مقتول کو ناصر اور یاسر نامی رینٹ اے کار مالک نے سوار یوں کے ساتھ کراچی بھجوایا تھا ، رینٹ اے کار کا مالک دو ماہ قبل گاڑی واپس لے آیا تھا، اہل خانہ کے مطابق رینٹ اے کار کے مالکان نے مقتول فیاض کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جبکہ نشتر کالونی تھانے کے تفتیشی آفیسر نے ہمیں کال کرکے کہا کہ فیاض کی لاش لے جائو ،ہم دو ماہ تک پولیس افسروں کی منتیں کرتے رہے کہ مقتول کو تلاش کریں لیکن ہماری کہیں شنوائی نہیں ہوئی، اعلیٰ پولیس افسروں سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔