شمالی کوریا کا ایک بار پھر میزائل تجربہ ،جنوبی کوریا کی مذمت
پیانگ یانگ(اے ایف پی)شمالی کوریا نے ایک بارپھر بحیرہ مشرق میں متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے، یہ رواں سال کے دوران شمالی کوریا کا ساتواں جبکہ اپریل میں چوتھا میزائل تجربہ ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل اتوار کی صبح تقریباً 6 بجکر 10 منٹ پر مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب سے داغے گئے ۔ جنوبی کوریا نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی ہے ، گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان نے واضح کیا تھا کہ ان کا ملک جوہری طاقت کے طور پر اپنی حیثیت کبھی ترک نہیں کرے گا۔