ایران کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ،کسی لمحے نئی پیشرفت ہوسکتی :اسرائیلی وزیراعظم

ایران کیخلاف جنگ ختم  نہیں ہوئی ،کسی لمحے نئی پیشرفت  ہوسکتی :اسرائیلی وزیراعظم

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جو نہ صرف چیلنجز سے بھرپور ہے بلکہ اہم نتائج کا حامل بھی ہے ، ہم امریکا کے ساتھ مل کر ایران کی بڑی آمریت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اورہم نے بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، یہ سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا اور کسی بھی لمحے نئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں