امریکی ریپر آئس سپائس کو خاتون نے تھپڑ جڑدیا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی معروف ریپر آئس اسپائس کے منہ پر ایک خاتون نے تھپڑ مار دیا۔۔۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریپر لاس اینجلس میں ایک ریسٹورینٹ میں اپنی دوست کے ساتھ موجود تھیں کہ اتنی ہی دیر میں ایک خاتون آئی اور ریپر سے بار بار سوال پوچھنے لگی کہ وہ کہاں سے تھی؟۔آئس سپائس کے جواب دینے پر خاتون نے ریپر کے منہ پر تھپڑ مار دیا جس کے بعدجھگڑا مزید بڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں لوگوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریپر کو لڑائی کے دوران ایک شخص سے بھی بات کرتے دیکھا گیا۔