لوگ بھارتی گانے ہفتے بعد بھول جاتے ہیں:شان شاہد
لاہور(آئی این پی )اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ لوگ بھارتی گانے ایک ہفتے بعد بھول جاتے ہیں۔۔۔
ایک فلمی تقریب کے دوران جہاں انہوں نے اپنی پنجابی فلم بھلہ کی کامیابی کا جشن منایا، وہیں انہوں نے پاکستان کی موسیقی کی روایت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوالی ایک روحانی اور ثقافتی روایت ہے جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قوالی ایک خوبصورت صنف ہے اور اسے دنیا بھر میں متعارف کروانے کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اگرچہ بڑی تعداد میں موسیقی تیار ہوتی ہے ، لیکن وہاں کی دھنیں ہمارے معیار کی نہیں ہوتیں اور جلد بھلا دی جاتی ہیں، جبکہ ہماری موسیقی دیرپا اثر رکھتی ہے ۔