امن پسندوں پر حملے قابلِ قبول نہیں:اقوام متحدہ

 امن پسندوں پر حملے قابلِ قبول نہیں:اقوام متحدہ

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر حملے کی مذمت،یہ سلسلہ بند ہوناچاہئے فریقین جنگ بندی کرکے دشمنیوں کوختم کریں:سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امن پسندوں پر حملے قابلِ قبول نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ لبنان میں امن پسندوں کی شہادت کا یہ حالیہ ہفتوں میں تیسرا واقعہ ہے ، یہ حملے بند ہونے چاہئیں۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ حملے میں ایک فرانسیسی امن پسند شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، فریقین جنگ بندی اور دشمنیوں کا خاتمہ کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانس کے صدر ایمانیوئل میکرون نے کہا تھا کہ بین الاقوامی فورس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا لبنانی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں