دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری خوشخبری متوقع
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری خوشخبری کا اعلان کر دیا۔۔۔
اداکار جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کی آمد کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں بالی ووڈ جوڑی نے اپنی بیٹی کو بھی حصہ بنایا۔دیپیکا اور رنویر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دوسرے بچے کی متوقع آمد کی تاریخ ظاہر نہیں کی۔اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔