انوکھا انشورنس فراڈ جس میں ’’ریچھ ‘‘ بھی ملوث تھا
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکہ میں ایک ایسا منفرد انشورنس فراڈ سامنے آیا ہے جس میں ایک بھالو نے بھی کردار ادا کیا۔۔۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین افراد نے انشورنس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور کہا کہ ان کی لگژری گاڑیوں ایک رولس رائس اور دو مرسڈیز پر ریچھ نے حملے کیے اور گاڑیوں کے باہر اور اندر توڑ پھوڑ کی۔ چونکہ گاڑیاں انشورڈ تھیں اس لیے ڈیپارٹمنٹ سے مرمت کے لیے تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا مطالبہ دعوے میں شامل کیا گیا۔ محکمے کا کہنا ہے کہ ان افراد نے ایسی ویڈیوز انشورنس کمپنیوں کو فراہم کیں جن میں ریچھ کو گاڑیوں کے قریب اور اندر حرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جلد ہی ایسے شواہد سامنے آئے کہ دراصل کسی نے ریچھ کا کاسٹیوم پہن رکھا ہے ،سرچ وارنٹ کے بعد مشتبہ افراد کے گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے ریچھ کا لباس ملا۔