ہاتھوں پیروں سے محروم خاتون مضبوط ترین ماں قرار
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک 81 سالہ خاتون کو مضبوط ترین ماں قرار دیا گیا ہے ۔ہاتھوں اور پیروں کے بغیر پیدا ہونے والی خاتون نے 3 بچوں کی پرورش کی۔۔۔
81 سالہ وانگ یوشی کا تعلق چین کے صوبے گانسو کے علاقے Baiyin سے ہے ۔درحقیقت وہ عمر کی تیسری دہائی تک کسی باضابطہ نام سے بھی محروم تھیں۔ ان کے 38 سالہ بیٹے زینگ لائی ہو کیمطابق جب 27 سال کی عمر میں ان کی میرے والد سے شادی ہوئی تو ان کا نام وانگ یوشی رکھا گیا ۔ ان کے بیٹے نے بتایا کہ ہمارا ماں کپڑے دھونے ، کھانا پکانے اور دیگر کاموں کو بہترین انداز سے کرتی تھیں۔ وہ اپنے منہ سے کپڑے سینے کا کام بھی کرتی تھیں ۔وانگ یوشی نے میڈیا کو بتایا کہ 'اس وقت صرف میں ہی بچوں کا خیال رکھتی تھی اور زندگی بہت مشکل تھی، مگر کبھی شکایت نہیں کی اور کبھی بھوکے نہیں سوئے ۔