شعبہ ماہی گیری میں گہرے سمندر کے وسائل سے استفادہ وقت کی ضرورت قرار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معاشی تجزیہ کار عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں مچھلیوں کی برآمدات بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے پاکستان کو گہرے سمندر کے وسائل بروئے کار لانے ہوں گے ۔
مشرقِ وسطیٰ اور مشرقِ بعید میں خوراک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کر کے ہم برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سمندری حدود میں مچھلیوں کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور حد سے زیادہ شکار کی وجہ سے 80 فیصد اسٹاک ختم ہو چکا ہے ۔ اس صورتحال میں گہرے سمندر میں مچھلیوں کے وسیع ذخائر سے فائدہ اٹھانا ناگزیر ہے ۔