دالوں کی درآمدات میں 24.19فیصد کی کمی
اسلام آباد(اے پی پی)دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 24.19فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 تا مارچ 2026 دالوں کی درآمدات کا حجم 624.38ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران حجم 823.63 ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران درآمدات میں 24.19 فیصد یعنی 199.25 ملین ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔