ایک چیز جو سونے کو پل بھر میں راکھ بنا سکتی ہے

ایک چیز جو سونے کو پل بھر میں راکھ بنا سکتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)سائنسی اعتبار سے پارہ سونے کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔ عام طور پر سونا ایک ‘سست دھات’ ہے جو ہوا یا نمی سے ردِ عمل نہیں کرتی، لیکن اگر غلطی سے پارہ سونے کے زیور سے ٹکرا جائے۔۔۔

 چاہے وہ صرف ایک قطرہ ہی کیوں نہ ہو، وتو وہ سونے کی ساخت کو اندر سے متاثر کر سکتا ہے ۔جیسے ہی پارہ سونے کے رابطے میں آتا ہے ، یہ ایک شدید کیمیائی عمل شروع کر دیتا ہے جسے ‘املگمیشن’ کہا جاتا ہے ۔پارہ سونے کے مالیکیولر ڈھانچے میں سرایت کر کے اسے اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے ۔پارے کے رابطے میں آتے ہی سونے کی اصل چمک ختم ہو جاتی ہے ، اس پر سفید یا سرمئی دھبے پڑ جاتے ہیں اور وہ بسکٹ کی طرح ٹوٹنا شروع ہو جاتا ہے ۔ٹوٹے ہوئے تھرمامیٹر، بلڈ پریشر چیک کرنے والی پرانی مشینوں، بیٹری سیلز یا بعض ادویات اور کاسمیٹکس میں موجود پارے کا ایک دانہ بھی پورے زیور کو ‘بے قیمت’ کرنے کے لیے کافی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں