ومیکرکٹ میں ٹیلنٹ نہیں میرٹ کی کمی:احمد شہزاد
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی مخالفت کردی۔
ایکس پر اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ٹیلنٹ کی نہیں میرٹ کی کمی ہے ، سرفراز احمد فرنچائز کرکٹ سے پاکستان کپ گئے پھر جونیئر کرکٹ میں بطور مینٹور اس کے بعد سلیکشن کمیٹی میں عہدہ دیا گیا اور اب انہیں بغیر کسی تجربے کے ہیڈ کوچ بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرفراز کے قریبی ساتھی پہلے ہی اسد شفیق خواتین کی ٹیم کے سلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور کراچی اکیڈمی کا انتظام سنبھال رہے ہیں، انہیں اب بیٹنگ کوچ کے طور پر مقرر کردیا گیا ہے ، وہ سلیکشن کمیٹی کے سیٹ اپ کا بھی حصہ ہیں۔قومی کھلاڑی نے کہا کہ یہ اوور لیپ ایک سنگین سوال اٹھاتا ہے کیا یہ پیشہ ورانہ نظام ہے یا بند نیٹ ورک ۔