سعد بیگ سے قبل غازی غور کے انتخاب پر تشویش کا اظہار

 سعد بیگ سے قبل غازی غور کے انتخاب پر تشویش کا اظہار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)دورہ بنگلادیش کے لیے سعد بیگ کی جگہ غازی غوری کو شامل کرنے پر سابق کرکٹر برس پڑے ۔ ایکس پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے سعد بیگ سے قبل نوجوان وکٹ کیپر بیٹر غازی غور کے انتخاب پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے لکھا کہ سعد بیگ کی موجودہ سیزن کی کارکردگی 10 میچوں میں 1000 رنز ہے اور وہ پہلے نمبر پر ہے ، انہیں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ غازی غوری کون ہے اور اس کس بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے ، اس کی کارکردگی صفر ہے ، اس سیزن میں صرف ایک میچ کھیلا ہے اس کے باوجود اسے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، میں اس قسم کے انتخاب پر لعنت بھیجتا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں