کامک کرداروں کے ٹیٹو جسم پر بنوانے والا برطانوی

کامک کرداروں کے ٹیٹو جسم پر بنوانے والا برطانوی

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے مارول کامک فین نے اپنے پسندیدہ ہیرو اور ویلن کو خراج پیش کرنے کے لیے اپنے جسم پر 63 کرداروں کا ٹیٹو جسم پر بنوا لیا۔۔۔

 40 سالہ ٹام ریڈفورڈ نے اپنے جسم پر سب سے زیادہ مارول کامک کریکٹرز کا ٹیٹو بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر رائن لوگسڈن اور رک سکولامیئرو 34(مارول ٹیٹو) کے پاس تھا۔ٹام ریڈفورڈ (جو برسوں سے ٹیٹو بنوا رہے ہیں) نے اپنا پہلا مارول ٹیٹو 2016 میں فرنچائز کے ولن تھینوس کا بنوایا تھا۔انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جب انہون نے تھینوس کا ٹیٹو بنوایا تو وہ اس کو ٹانگ پر اوپر کی جانب بنوانا چاہتے تھے تاکہ اگر یہ ٹھیک نہ بنے تو اس کو چھپا سکیں۔ لیکن یہ بہترین سے بھی بہتر بنا جس کے بعد مزید ٹیٹوز کی خواہش پیدا ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں