65سال قبل لاپتہ ہونے والی فیملی کا معمہ حل ہو گیا
اوریگون(نیٹ نیوز)امریکا میں 66 سال قبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے خاندان کا معمہ چھ دہائیوں بعد حل ہو گیا۔۔۔
واقعہ امریکی ریاست اوریگون کے دریائے کولمبیا کے قریب پیش آیا، جہاں دسمبر 1958 میں کینتھ اور باربرا مارٹن اپنی تین بیٹیوں کے ہمراہ گئے تھے لیکن واپس نہ لوٹ سکے ۔ چند ماہ بعد دو بیٹیوں، ورجینیا اور سوزن کی لاشیں مل گئیں لیکن والدین اور بڑی بیٹی کا کچھ پتا نہ چل سکا، 2024 میں ایک غوطہ خور آرچر میو نے دریا کی تہہ میں پرانی گاڑی دریافت کی۔ یہ 1954 کا ‘فورڈ سٹیشن ویگن’ ماڈل تھا ، بعد ازاں 2025 میں گاڑی کے ملبے کے قریب سے مزید انسانی باقیات برآمد ہوئیں جنہیں فرانزک لیب بھیجا گیا۔ جدید ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے اب یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ باقیات کینتھ، باربرا اور ان کی بڑی بیٹی باربی کی ہیں، یوں خاندان کے تمام افراد کا سراغ مل گیا۔