ویڈیو لنک پر بیان کی درخواست مسترد
لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور کی ضلع کچہری کی مقامی جوڈیشل عدالت نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید۔۔۔
عتیق ریاض سمیت دیگر ملزموں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ صوبائی وزیر کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی ۔قبل ازیں عدالت نے صوبائی وزیر کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔