فرد جرم عائد نہ ہو سکی

 فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور(کورٹ رپورٹر )اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں سابق وزیر اعلی ٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی ۔

پرویز الٰہی گزشتہ روز بھی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش نہیں ہوئے ،فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔وکلانے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی ۔درخواست میں موقف تھا کہ پرویز الٰہی بیمار ہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے رکھا ہے ۔عدالت نے بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے ۔ ملزم مختار احمد رانجھا ،حیدر شفقات،اعجاز اور زوہیب نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں