فارمیسی کونسل قانون میں ترامیم کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

فارمیسی کونسل قانون میں ترامیم  کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارتِ قومی صحت نے فارمیسی کونسل کے قانون کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

کمیٹی فارمیسی قوانین، تعلیم اور پیشہ ورانہ عمل میں اصلاحات سے متعلق ترامیم تجویز کرے گی۔احکامات کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین خصوصی سیکرٹری وزارتِ قومی صحت محمد اسلم غوری ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور صدر فارمیسی کونسل پاکستان ڈاکٹر عبدالولی بھی شامل ہیں۔ فارمیسی کونسل پاکستان کے سیکرٹری ڈاکٹر اختر عباس خان کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے ۔کمیٹی کے ارکان میں پروفیسر ڈاکٹر ظہیرالدین بابر (قطر یونیورسٹی)، سیکرٹری فارمیسی کونسل خیبرپختونخوا محمد ابراہیم، پروفیسر ڈاکٹر توصیف راجپوت، پروفیسر ڈاکٹر توفیق الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر فرحان کے ہاشمی اور ڈریپ کے ڈائریکٹر لیگل افیئرز عامر لطیف شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں