پشاور :ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر2 ایڈیشنل سیشن ججز برطرف
پشاور (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نوکری سے برطرف کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز مدثر شاہ ترمزی اورشیخ افضل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوکری سے برطرف کیا گیا ہے ،دونوں جوڈیشل افسروں کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ نسیم اکبر نے خود ہی عہدے سے استعفی دے دیا۔