ایک ادارہ تمام اداروں میں ٹانگ اڑاتا:سہیل آفریدی

 ایک ادارہ تمام اداروں میں ٹانگ اڑاتا:سہیل آفریدی

عمران کے نظرئیے کو نظرانداز کر کے کچھ منوایا جا سکتا ہے تو یہ انکی خام خیالی پڑھے لکھے نوجوان باہر جارہے ، یہاں صرف پٹواری رہیں گے :تقریب سے خطاب

 پشاور (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ مسئلہ ہے کہ یہاں ایک ادارہ تمام اداروں میں ٹانگ اڑاتا ہے اوروہ ادارہ جس کا سیاست میں کام نہیں ہے سیاست بھی کرتا ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں سیاسی عدم استحکام ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا بدامنی کا شکار رہا اور صوبے کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا جس سے نوجوان متاثر ہوئے ، تاہم اب ایسا نہیں ہوگا،امن ہوگا تو خوشحالی آئیگی ، سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں میں عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، پڑھے لکھے نوجوان باہر کے ممالک میں جارہے ہیں صرف پٹواری یہاں رہیں گے ، مہنگائی زیادہ ،45 فیصد عوام پس چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی کرپشن کی گئی، زبردستی انخلا پر سب خاموش، میڈیا کرپشن پرخاموش، آواز نہیں اٹھائیں گے تو جنازے اٹھا ئیں گے ۔وفاق نے صوبے کے جو بقایاجات روکے ہیں میں آپ کی مدد سے لیکر رہوں گا۔میں خیبر پختونخوا کے نوجوانوں اور عوام کو یہ اعتماد دلاتا ہوں کہ میں کبھی اپنی ذات یا سیاست کے لیے کسی کے سامنے دست سوال دراز نہیں کروں گا۔ لیکن جہاں صوبے اور عوام کے حقوق کی بات آئے گی، وہاں چاہے کوئی شخص مجھے کتنا ہی ناپسند کیوں نہ ہو، میں اس کے ساتھ برابری کی سطح پر بیٹھوں گا اور عوامی مفاد میں بات کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ دباؤ، دھمکیوں یا بند کمروں کے فیصلوں کے ذریعے ، یا عمران خان کے نظرئیے کو نظرانداز کر کے خیبر پختونخوا سے کچھ منوایا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں