یہ نظام ہار چکا ، اگلے چند ہفتے بہت اہم :سلمان اکرم

 یہ نظام ہار چکا ، اگلے چند  ہفتے بہت اہم :سلمان اکرم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ انگریز سے آزادی کیسے حاصل کی تھی؟ ہم بالکل لانگ مارچ کر سکتے ہیں، ہمارے بچے اور جوان اس کے لیے تیار ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس  کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر آپ نے بات کرنی ہے تو اصول پر بات ہوگی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اچکزئی سے بات ہوگی وہ ضرور کریں مگر اصول پر بات ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ابھی سمجھ نہیں آئی کہ ہڑتال کتنی طاقتور ہوتی ہے ۔ یہ نظام ہار چکا ہے ، یہ اپنی ہار مان لیں ،ہر بات ممکن ہے ۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اگلے چند ہفتے بہت اہم ہیں۔ یہ نظام عمران خان کی جیت کو مان لے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے سے زیادہ مقبول ہیں ۔ انہوں نے تاریخی بہادری دکھائی ہے ۔ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جس طرح بلوچستان میں اور اسلام آباد میں معصومین کا خون بہایا گیا اس پر کھیل تماشا نہیں ہونا چاہیے ۔ جنید اکبر ہمارے بہت وفادار ساتھی ہیں ، وہ پارٹی کادل ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن میں جو کچھ ہوا،وہ ووٹ کی نفی تھی ہم بھولنے نہیں دیں گے ۔آپ سمجھتے ہیں کہ پتنگ اڑا کرلوگ بھول جائیں گے ایسا نہیں ہوگا، وہ دن بھی آئے گا جب لاکھوں کروڑوں لوگ نکلیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں