قرآن و سنت کیخلاف قانون سازی نہیں مانوں گا:فضل الرحمن
دھاندلی سے کرسی تک پہنچنے والا زبردست سیاست ، یہ شریف لوگوں کا کام نہیں رہا مجھے کہا جاتا ہے مولانا آپ شریف آدمی ، کیوں سیاست کر رہے ، تقریب سے خطاب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الر حمن نے حکومتی اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی کی گئی تو اس کو نہیں مانوں گا، سیاست شریف لوگوں کا کام نہیں رہا ،مجھے کہا جاتا ہے مولانا آپ شریف آدمی ہیں آپ کیوں سیاست کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جیل اور پھانسی بہت معمولی چیز ، اس سے آگے کوئی چیز ہو تو قبول کریں گے ، ہمارا مؤقف بہت واضح ہے اور ایسی قانون کی پیروی مت کرو کیونکہ خالق کی نافرمانی پر مبنی قوانین کی پاسداری جائز نہیں ۔دھاندلی سے کرسی تک پہنچنے والوں کو زبردست سیاست دان کہا جاتا ہے ، سیاست شریف لوگوں کا کام نہیں رہا ، انہوں نے کہا کہ علما انبیا کے وارث ہیں، منبر رسول پر علمائے کرام کے علاوہ کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا، مسند سیاست پر بھی علما کے علاوہ کوئی مستحق نہیں ہوسکتا۔