تمباکو کی برآمدات میں 30.92 فیصد کمی

تمباکو کی برآمدات  میں 30.92 فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)تمباکو کی برآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 30.92 فیصد کی کمی ہوئی ۔

 ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 11.3 ملین ڈالر تک کم ہوگئی جبکہ دسمبر 2024 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 16.36 ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2025 کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 5.06 ملین ڈالر یعنی 30.92 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں