موبائل صارفین کوبھی ٹول فری نمبرز کی سہولت مل گئی

موبائل صارفین کوبھی ٹول  فری نمبرز کی سہولت مل گئی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تمام موبائل صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز () پر کالز کو مفت قرار دے دیا ہے ۔

پی ٹی اے کے مطابق اس سے قبل صرف فکسڈ لائن صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز پر کالز مفت جبکہ موبائل فون صارفین کو مقررہچارجز ادا کرنا پڑتے تھے ۔ پی ٹی اے نے نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کیے تاکہ تمام صارفین کو یکساں سہولت فراہم کی جا سکے ۔ اس اقدام سے صارفین کو شکایات کے اندراج، معلومات کے حصول اور مختلف اداروں سے رابطے میں مزید آسانی ہو گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں