بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ، امریکی ادارہ بھی بول اٹھا
بالخصوص مسلمانوں مسیحیوں پر ہجوم پر تشدد عبادت گاہوں پرحملے معمول مودی کی پالیسیوں نے اقلیتوں کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کر دیا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بھار ت میں اقلیتوں پر انتہاپسند ہند ئووں کے وحشیانہ مظالم پرمذہبی آزادی کا عالمی امریکی ادارہ بھی بول اٹھا۔آرایس ایس کے ہندوتوا نظر ئیے پرقائم مودی حکومت میں اقلیتوں پر وحشیانہ مظالم کی تمام حدیں پار ہوگئیں، بی جے پی کی انتہا پسند حکومت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئے ہندوتوا کو ایک سیاسی بیانیے کے طور پر استعمال کرنے پر کاربند ہے ۔بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اورمسیحیوں پر ہجوم کے تشدد اورعبادت گاہوں پرحملے معمول بن چکے ۔امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے مطابق نیا سال شروع ہوتے ہی مسیحیوں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، بین الاقوامی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی نفرت پر مبنی پالیسیوں نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے بنیادی حقوق اور ان کے محفوظ مستقبل کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ۔