فلم کیلئے وزن بڑھانے پر خوفناک بیماری کا سامنا کیا:فاظمہ ثنا

فلم کیلئے وزن بڑھانے پر خوفناک بیماری کا سامنا کیا:فاظمہ ثنا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دنگل میں کردار کیلئے وزن بڑھانے کے بعد انہیں خوفناک بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم دنگل کے لیے وہ روزانہ 2,500 سے 3,000 کیلوریز لیتی تھیں، جب شوٹنگ ختم ہوئی تو انہوں نے ورزش چھوڑ دی مگر کھانے کی عادی رہ گئیں جس سے ان کا تعلق خوراک کے ساتھ بے حد الجھ گیا اور وہ کھانے کی بیماری بلومیا کا شکار ہوگئیں۔فاطمہ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب وہ دو دو گھنٹے تک مسلسل کھاتی رہتی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں