بالی ووڈ اداکار شریاس تلپاڈے کے خلاف فراڈ کا مقدمہ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شریاس تلپاڈے کے خلاف سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔۔۔
ان کے خلاف مقدمہ گذشتہ روز بھگاؤں تھانے میں درج کیا گیا، جس میں شریاس تلپاڈے سمیت 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مدعی مقدمہ نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اداکار اور ان کے ساتھیوں نے سرمایہ کاری سکیم کے نام پر اس سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے ۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس نے معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تاہم، شریاس تلپاڈے کی جانب سے تاحال ان الزامات پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔