یوکرین پر روسی جارحیت کے 4سال، پولش سفارتخانے میں تقریب
ماسکو پر دباؤ جاری رہے گا،جرمن سفیر ،روس افواج واپس بلا کر مذاکرات کرے ، مقررین
اسلام آباد(وقائع نگار ، آن لائن ) یورپی وفد، ٹیم یورپ اور یوکرین کے سفارت خانے نے روس کی فوجی جارحیت کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر پولینڈ کے سفارت خانے میں تقریب ہوئی، جس میں یوکرینی شہریوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات کو اجاگر کرنے کیلئے ڈاکیومنٹری سکریننگ ،فوٹو نمائش بھی شامل تھی ، بیان میں روس پر زور دیا گیا کہ وہ فو ری جارحیت بند ، اپنی افواج واپس بلائے اور بامعنی امن مذاکرات میں شامل ہو ، یوکرینی سفیر مارکیان چچک نے یوکرین کی آزادی کی چار سالہ جدوجہد کا ذکر کیا اور جنگ کے انسانی نقصان کی تفصیلات بیان کیں، یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے یوکرین کی ثابت قدمی کو سراہا اور یورپی یونین کی مکمل حمایت کو دہرایا ،جرمن سفیر ایڈوو کیٹ ایانا لیپل نے کہا ماسکو پر دباؤ جاری رہے گا۔پولش سفیر میچیج پسارسکی نے حالیہ روسی حملوں کی مذمت کی ،تقریب کے شرکاء نے مشترکہ طور پر کہا کہ روس کی جارحیت ختم کرنے کے لیے یوکرین کی مسلسل سفارتی اور عملی حمایت، روسی جنگی جرائم کے لیے جوابدہی، اور عالمی سطح پر مربوط کوششیں ضروری ہیں۔