حکومت علیمہ خان کے مطالبہ پر عمران خان کا نجی ادارے کے ماہر چشم سے علاج کرانے پر رضامند
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کے حوالے سے علیمہ خان کے مطالبہ پر رضا مندی ظاہر کر دی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور علیمہ خان کی جانب سے دئیے گئے نجی ادارے کے ماہر چشم کے نام پر حکومت نے اتفاق کرلیا،بانی چیئرمین کو نجی و فلاحی ادارہ برائے امراضِ چشم شفٹ کئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ادارے کو بھی بانی چیئرمین کی ممکنہ منتقلی بارے آگاہ کر دیا گیا، ادارے کے ماہر امراض چشم کو بھی علاج کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ،نجی ادارے کو بانی چیئرمین وسابق وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔