پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف الیکشن میں گرینڈ الائنس کامیاب
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گرینڈ الائنس نے میدان مار لیا ۔
انتخابی نتائج کے مطابق کونسل آف پروفیشنل گروپ سے ڈاکٹر امجد عباس 418 ووٹ لیکر صدر منتخب ، مقابلے میں ڈاکٹر اصغر اقبال 371 ووٹ لے سکے ۔ نائب صدر سائنس کی نشست پر ڈاکٹر عبدالرحمن خان نیازی 442 ، نائب صدر آرٹس کی نشست پر ڈاکٹر ماجد 444 ،سیکرٹری کے عہدے پر گرینڈ الائنس کے ڈاکٹر کامران عابد 434 ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ڈاکٹر آمنہ شعیب نے 418 اور خزانچی کی نشست پر بھی گرینڈ الائنس کے ڈاکٹر ابرار ظفر 395 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے ۔ گرینڈ الائنس کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔