بیع زبانی انتقال پر20جنوری تک پابندی میں نرمی
30 دسمبر 2025 سے قبل درج زبانی انتقالات کی توثیق کا حکم جاری
لاہور (عمران اکبر)بیع زبانی انتقال پر پابندی سے متاثرہ افراد کیلئے بڑی سہولت ،بورڈ آف ریونیو نے پابندی میں نرمی کردی، 30 دسمبر کو بیع زبانی انتقال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، 20 جنوری تک پابندی میں نرمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری، پابندی سے قبل شروع کئے گئے بیع زبانی کے انتقالات کا عمل مکمل کرنے سمیت 30 دسمبر 2025 سے قبل درج زبانی انتقالات کی توثیق کا حکم جاری کردیاگیا۔کمپیوٹرائزڈ مواضعات کے انتقالات کی 20 فروری تک ہر صورت تصدیق کرنے اور مینول مواضعات کی فہرستیں تیار کر کے دفاتر میں جمع کرانے کی ہدایت،اسسٹنٹ کمشنرز زبانی انتقالات کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں گے ،تصدیقی عمل مکمل کر کے 25 فروری تک تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دیدیاگیا جبکہ زرعی قرضوں کے رہن سے متعلق انتقالات پر پابندی نہیں ہے ۔