سڑکیں بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جماعت اسلامی کو مظاہرے کیلئے جگہ دینے کی پیشکش کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ شارع فیصل پر جماعت اسلامی کے احتجاج سے عوام کو نقصان پہنچا، ہفتے کو اسمبلی نہیں ہوتی جماعت اسلامی والے بند عمارت کا گھیراؤ کرنا چاہتے ہیں، سڑکیں بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، ہم مظاہرے کیلئے جگہ دینے کو تیار ہیں۔