شیخوپورہ:ڈاکوئوں نے ڈولفن سکواڈ کے 2کانسٹیبلز کو لوٹ لیا

شیخوپورہ:ڈاکوئوں نے ڈولفن  سکواڈ کے 2کانسٹیبلز کو لوٹ لیا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کی آبادی عیسی ٰنگری کے نزدیک ڈاکوئوں نے 2 کانسٹیبلز کو لوٹ لیا۔

کانسٹیبلز نیاز احمد اور محمد اویس کا تعلق ڈولفن سکواڈ سے ہے ۔ملزموں نے دونوں اہلکاروں سے سرکاری رائفل، موٹر سائیکل ،وائرلیس سیٹ ،دو موبائل فون اور بھاری رقم چھینی اور فرار ہوگئے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ڈاکو ؤں کی شناخت دلاور ڈوگر اور عباس ڈوگر کے ناموں سے ہوئی ہے ،جن کی تلاش جاری ہے ۔دونوں ڈاکو آبادی عیسیٰ نگر ی کے نزدیک کے رہائشی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں