انا اور پارٹی سے بڑا پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہماری انا اور سیاسی پارٹی سے بڑا پاکستان ہے ، جس کا مفاد ہمارے لیے سب سے پہلے ہے ۔
ٹی وی سے گفتگو میں طلال چودھری نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں 4 ماہ میں 2 بم دھماکے ہوئے ، دونوں بم دھماکوں میں افغانستان ملوث تھا، دوسرے بم دھماکے کے ہینڈلر خیبر پختونخوا نوشہرہ سے پکڑے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہوں،جب ہم مل کرکام کریں گے تو چاہے کوئی بھی شہر ہو، دہشت گردی کہیں نہیں ہو سکتی۔