عمران کو بنی گالا منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں :نجم سیٹھی
خان کو ہسپتال منتقل کیا تو پی ٹی آئی کے لوگ وہاں پہنچ جائیں گے باتوں کا خلاصہ یہ کہ کوئی ڈیل نہیں :’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ خان صاحب کی آنکھ کا جو مسئلہ بنا ہے ، کیا خان صاحب کو بنی گالا بھیج دیا جائے گا،میں سمجھتا ہوں یہ بات پری میچورہے ،ابھی آنکھ والی بات تھوڑی آگے چلے گی، سوال یہ ہے بنی گالا بھیجنے کا مقصد کیا ہوگا،بات یہ ہے کہ اس سے خان صاحب کو ریلیف مل جائے گا ، کئی بڑے لوگ کہیں گے ڈیل ہوگئی ،تو پھر خان صاحب ڈیل کیوں کریں گے ،میرے خیال میں ابھی عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ ’’میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا۔
کہ خان صاحب کو ہسپتال منتقل کیا جائے ،اگر خان صاحب کو ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے تو پی ٹی آئی کے لوگ ہسپتال پہنچ جائیں گے ،اس وجہ سے حکومت منتقلی کی اجازت نہیں دے گی ، بنی گالا تو بعد کی بات ہے ،یہ باتیں ہورہی ہیں کہ خان صاحب کو لندن بھیجا جائے گا،اگرلندن بھیج دیا تو آپ کو پتا ہے اس چیز کا کہ کیا ہوگا، یہ لندن پہنچ گئے تو پی ٹی آئی ایک لاکھ بندہ لے کر انہوں نے ہرروز احتجاج کرنا ہے ،لوگ سارے یوکے اور یورپ سے آجا ئیں گے ،یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اس قسم کا موقع حکومت عمران خان کو دے ،جس دن حکومت نے خان صاحب کو باہر بھیج دیا تو سمجھو یہ کہانی فارغ ہے ،اس لئے حکومتی لوگ اتنے بے وقوف نہیں،یہ رسک کوئی حکومت نہیں لے سکتی،ساری باتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ، کوئی کانسپیرنسی، کوئی حکومت کمزور نہیں ۔