سٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی مریم نواز سے مدد کی اپیل
لاہور (این این آئی)شوبز انڈسٹری سے35 سال وابستہ رہنے والی اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کر دی۔
سٹیج ڈرامے سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ عابدہ بیگ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مریم نواز سے روتے ہوئے مدد کی اپیل کرتے کہتی ہیں میں اس وقت بہت دکھ میں ہوں، میرے ساتھ ظلم ہوا ہے ، میری چھت چھن گئی ہے ، میرے 2بچے ہیں ،ان کے بھی چھوٹے ،چھوٹے بچے ہیں ،میری جمع پونجی میرا گھر تھا جس کیلئے میری مدد کی جائے ۔