والد کی ناکامیوں نے مجھے سپر سٹار بنا دیا:انیل کپور

والد کی ناکامیوں نے مجھے سپر سٹار بنا دیا:انیل کپور

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار انیل کپور نے والد کے فلمی سفر اور اپنی جدوجہد بارے بتایا، انیل کپور نے بتایا کہ ان کے والد سریندر کپور نے فلمی دنیا میں اسسٹنٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انیل کپور کے مطابق میں نے والد کو مشکل حالات سے گزرتے دیکھا تھا۔

فلم بنانا بہت بڑا اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہے ۔ بدقسمتی سے ان کی کوئی فلم نمایاں کامیابی حاصل نہ کرسکی اوریہی بات میرے لیے کامیاب ہونے کا اصل محرک بنی۔انیل کپور نے اعتراف کیا کہ والد کی جدوجہد دیکھ کر ان کے دل میں ایک خواہش پیدا ہوئی کہ وہ خود ہیرو بن کر خاندان کا سہارا بنیں۔انہوں نے کہا، میں چاہتا تھا کہ میرے والد کو دوسروں کے دروازے نہ کھٹکھٹانے پڑیں۔ میں ثابت کرنا چاہتا تھا کہ میں ہیرو بن سکتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں