لاہور جمخانہ انتخابات :دونوں گروپ چھ، چھ نشستوں پر کامیاب

لاہور جمخانہ انتخابات :دونوں گروپ چھ، چھ نشستوں پر کامیاب

علی رزاق ،سلمان صدیق، میاں مصباح ،کامران لاشاری ، احمد نواز سکھیرا منتخب شوکت جاوید ، طاہر رضا نقوی ، سائرس سعود ، ایم اعجاز میاں کامیاب نہ ہوسکے

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ،اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور جمخانہ انتخابات 2026نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سلمان صدیق و میاں مصباح گروپ اور احمد نواز سکھیرا و علی رزاق گروپ برابر رہے ۔ سلمان صدیق گروپ چھ سیٹیں لینے میں کامیاب جبکہ احمد نواز سکھیرا گروپ بھی چھ سیٹیں لینے میں کامیاب رہا۔الیکشن کمیشن جمخانہ کے نتائج کے مطابق 39 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا اور کل 3158 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا ۔ ڈاکٹر علی رزاق نے سب سے زیادہ 1772 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ سابق چیف سیکرٹری سلمان صدیق نے 1733، کاروباری شخصیت میاں مصباح الرحمٰن نے 1700، واجد عزیز خان نے 1693، سابق بیوروکریٹ کامران لاشاری نے 1637، سابق وفاقی سیکرٹری کیبنٹ احمد نواز سکھیرا نے 1549، سرمد ندیم نے 1536، ڈاکٹر جواد ساجد خان نے 1328، سابق بیوروکریٹ تسنیم نورانی نے 1297، میاں پرویز بھنڈارا نے 1268، ایم ضیاء الرحمٰن نے 1220 اور مسز سمیرا نذیر نے 1201 ووٹ حاصل کئے ۔ ناکام امیدواروں میں سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید ، خواجہ عمران زبیر ، سردار قاسم فاروق علی ، میاں وقارالدین (وکی)، طاہر رضا نقوی ، مسز سمیرا معروف خان ، سید یوسف جمیل ،سابق ڈپٹی کمشنر لاہور ایم اعجاز میاں ، عمر جاوید ضیا ، ڈاکٹر عفت بتول ، ڈاکٹر نجم الدین ، قمر خان (بوبی)،آفتاب ارشد شیخ ،سید عابد حسین، ڈاکٹر قاسم لطیف ، پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ آصف ، میجر (ر)افتخار علی چٹھہ، ڈاکٹر شاہد رضا، محمد سائرس سعود جان، نعیم کے حق ،اکبر زمان خان، شفیق الرحمن، عاصم رضا ،خرم ایم قریشی ، محمد امین خان ، سید امیر علی اور محسن نسیم شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں