بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت دعویٰ،شہباز شریف کے گواہ طارق خان کا بیان قلمبند،جرح مکمل

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت  دعویٰ،شہباز شریف کے گواہ طارق  خان کا بیان قلمبند،جرح مکمل

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت گزشتہ روز ہوئی۔

 ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے سماعت کی ،وزیراعظم کے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل پریس طارق خان کا بیان قلمبند کرلیاگیا اوروکلانے ان پر جرح مکمل کرلی ۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں