فائیوجی سپیکٹرم نیلامی ،بڈنگ فیز کو کم کرکے 2 راؤنڈز کر دیا گیا

فائیوجی سپیکٹرم نیلامی ،بڈنگ فیز کو  کم کرکے 2 راؤنڈز کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی اور لائسنس شرائط میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ نیلامی کے دوران بڈنگ فیز کو 3 راؤنڈز سے کم کرکے 2 راؤنڈز کر دیا گیا ہے۔۔۔

 ابتدائی سپیکٹرم فیس کے تعین کے لیے نیلامی کی تاریخ کو عارضی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے مشروط کر دیا گیا جو اسائنمنٹ سٹیج کی تکمیل پر ہو گی۔ QoS کے معیارات کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا مرحلہ 2026 تا 2028 کیلئے ہو گا، جس کے لیے 4G کے لیے کم از کم ڈاؤن لوڈ سپیڈ 20 ایم بی پی ایس ،5G کے لیے کم از کم ڈاؤن لوڈ سپیڈ 50 ایم بی پی ایس رکھنا لازم ہو گا، دوسرا مرحلہ 2028 تا 2030 ہو گا جس کے لیے 4G کے لیے ڈاؤن لوڈ سپیڈ 35 ایم بی پی ایس،5G کے لیے میڈین ڈاؤن لوڈ سپیڈ 75 ایم بی پی ایس ہوگی ، تیسرا مرحلہ 2030 تا 2035 ہو گا جس کے لئے 4G ڈاؤن لوڈ سپیڈ 50 ایم بی پی ایس ،5G کے لیے میڈین ڈاؤن لوڈ سپیڈ 100 ایم بی پی ایس،اپ لنک سپیڈ بدستور ڈاؤن لنک کے 20 فیصد کے برابر ہو گی۔ نیلامی الگورتھم اور قیمتوں کا نیا طریقہ کار طے کیا گیا ہے جس کے مطابق اگر کسی مرحلے پر اضافی طلب مثبت ہو تو پراسیسڈ قیمت کلاک پرائس کے مطابق ہو گی جبکہ اضافی طلب منفی ہونے کی صورت میں اوپننگ پرائس لاگو ہو گی۔ نیلامی میں کسی بڈ کے مکمل یا جزوی طور پر پراسیس نہ ہونے کی صورت میں اسے دوبارہ قطار میں شامل کرنے کا واضح طریقہ کار بھی متعین کر دیا گیا ہے ۔دستاویز میں تکنیکی شرائط کے تحت TDD نیٹ ورکس کے لیے LTE (4G) 4:1 اور 5G NR 8:2 فریم سٹرکچر کو بطور ڈیفالٹ اپنانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ سرحدی علاقوں میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے کلاک سنکرونائزیشن کو ترجیح دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں