جماعت اسلامی قانون سے بالاتر نہیں کہ اپنی مرضی چلائے:شرجیل

جماعت اسلامی قانون سے بالاتر  نہیں کہ اپنی مرضی چلائے:شرجیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی قانون سے بالاتر نہیں کہ اپنی مرضی چلائے۔

شرجیل میمن نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کے دوران پولیس سے جھڑپوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے رابطے میں تھے ، سیاسی جماعت کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ریڈ زون میں داخل نہ ہوں لیکن ان کے کارکن داخل ہوئے ، کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس کو مجبوراً آنسو گیس کی شیلنگ اور گرفتاریاں کرنی پڑیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں