پہلی ششماہی:فری لانسرز کی 55 کروڑ ڈالر سے زائد آمدن

پہلی ششماہی:فری لانسرز کی  55 کروڑ ڈالر سے زائد آمدن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا جو ملک کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی اور پاکستان کی ڈیجیٹل ہنرمند افرادی قوت کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت اور طلب کی عکاس ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فری لانسرز نے کمپیوٹر اور انفارمیشن کے ذریعے جولائی تا دسمبر 2025 تک 55 کروڑ 70لاکھ ڈالر کی آمدنی میں اضافہ کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 35 کروڑ 20لاکھ ڈالر تھی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ فری لانسنگ آمدن میں یہ اضافہ پاکستانی سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، مواد کی تخلیق (کنٹینٹ کریشن) اور ای کامرس جیسے شعبوں میں پاکستان عالمی سطح پر ایک مقبول اور مسابقتی مارکیٹ کا اظہار ہے ۔ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت نے سہولتیں دیں، فری لانسرز کی مزید سہولت اورمعیشت میں ان کے تعاون کو بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے ، جس میں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، سستے انٹرنیٹ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو سہل بنانا اور مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کی آمدن قانونی طریقے سے ملک میں لانے ، غیر ملکی کرنسی کے اکاؤنٹس کھولنے اور آمدنی کا 50 فیصد ڈالر بینک میں رکھنے کی سہولیات دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں رجسٹرڈ فری لانسرز صرف 0.25 فیصد کا معمولی ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں