پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  16 فروری سے اضافے کا امکان

اسلام آباد (دنیا نیوز) 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول 4 روپے 39 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔۔۔

 جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لٹر تک بڑھ سکتا ہے ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان ہے ، اوگرا حتمی سمری آج وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں