سپیکر قومی اسمبلی کی زیر قیادت پارلیمانی وفد آج مراکش کے دورہ پر روانہ ہو گا

سپیکر قومی اسمبلی کی زیر قیادت پارلیمانی وفد آج مراکش کے دورہ پر روانہ ہو گا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد 15 سے 17 فروری تک مراکش کا سرکاری دورہ کرے گا۔

یہ دورہ ایوانِ نمائندگان مراکش کے سپیکر رشید طالبی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اپنے ہم منصب اور ایوانِ مشیران مراکش (ایوانِ بالا) کے سپیکر سے ملاقات کریں گے ۔ملاقاتوں کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین پارلیمانی روابط کو فروغ دینے ، باہمی تعاون کو وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ وفد میں اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، میر اعجاز حسین جکھرانی، مرزا اختیار بیگ، محمد اظہر خان لغاری، ملک سہیل خان اور سنجے پروانی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں